• صارفین کی تعداد :
  • 5474
  • 12/20/2008
  • تاريخ :

حضرت آیة اللہ العظمی جناب شیخ مرزا جواد تبریزی

حضرت آیة اللہ العظمی جناب شیخ مرزا جواد تبریزی

  آپ قم کے ان مشھور فقھا میں سے ھیں جو فقہ کے دورہ عالی کی تدریس میں مشغول ھیں۔  آپ کی ولادت سنہ ۱۹۲۶ء میں شھر تبریز میں ھوئی۔ جدید علوم کی تعلیمات تبریز میں ھی حاصل کی اورسنہ ۱۹۴۴ء میں ، ۱۸ سال کی عمر میں تبریزکے ایک مدرسہ میں (جو طالبیہ کے نام سے جانا جاتا ھے) قدم رکھا اور چار سال کے اندر مقدماتی سطح کا کچھ حصہ مکمل کر لیا اورسنہ ۱۹۴۸ء میں حوزہ علمیہ قم آ گئے ۔ دورہ سطح کو یہاں مکمل کیا اور آیة اللہ العظمیٰ بروجردی و آیة اللہ حجت کے دروس خارج میں شرکت فرمائی اور اسی کے ساتھ ساتھ دورہ سطح کی تدریس میں بھی مشغول ھو گئے ۔

   ۱۹۵۳ء میں تعلیم کو جاری رکھنے کی غرض سے نجف اشرف تشریف لے گئے اور آیة اللہ العظمیٰ سید ابوالقاسم الخوئی اور آیة اللہ سید عبد الھادی شیرازی جیسے استادوں کے دروس میں شرکت فرمائی ۔ آپ آیة اللہ خوئی کے اھم شاگردوں میں سے شمار ھوتے ھیں ۔ ۲۳ سال تک مسلسل حوزہ نجف میں رھنے کے بعد سنہ ۱۹۷۶ء میں حضرت امام حسین (ع) کے روضہ کی زیارت سے نجف کی واپسی پر حکومت عراق کے ذریعہ گرفتار کر لئے گئے اور ایران بھیج دئے گئے ایران پھنچنے کے بعد حوزہ علمیہ قم کی طرف رجوع کیا اور اس وقت سے قم میں فقہ و اصول کے درس خارج کی تدریس میں مشغول ھیں ۔ آپ کا درس حوزہ علمیہ قم کے رونق ترین درسوں میں سے ھے۔

تالیفات

          ۱)  توضیح المسائل

          ۲)  احکام بانوان در حج

          ۳)  مناسک حج

          ۴)  عبقات و لایة

          ۵)  نفی السھو عن النبی

          ۶)  رسالة مختصرة

          ۷)  المسائل المنتخبة

          ۸)  اسس الحدود و التعزیرات

          ۹)  اسس القضاء و الشھادة

          ۱۰)  صراط النجاة

 

https://www.ishraaq.net