• صارفین کی تعداد :
  • 5667
  • 11/8/2008
  • تاريخ :

ہاتھوں کي خوبصورتي

ہاتھ

 

ہاتھ آپ کي شخصيت کا آئينہ ہوتے ھيں، خوبصورت ہاتھوں کا اثر خوبچوت چہرے بھي پڑتا ہے، زيادہ تر عورتيں اپنے ہوتھوں کے بارے ميں بہت زيادہ  لاپرواہ ہوتي ھيں،شادي کے بعد تو وہ اور بھي لاپرواہ ہو جاتي ھيں، عورتيں اگر ہاتھوں کي خوبصورتي کے بارے ميں محتاط ھيں، تو ہاتھوں کو بد صورت ہونے سے بچا سکتي ھيں۔

ہاتھوں کي خوبصورتي کي ديکھ بھال کے لئے ہاتھ کو ہتھيلي، کہني، ناخن،اور بازؤں ميں تقسيم کرليں،تاکہ آپ ہاتھوں کي ديکھ بھال صحيح طريقے سے کرسکيں، ہاتھ کے اوپر والے حصے کي جلد کافي نرم اور پتلي ہوتي ہے جس کي وجہ سے ہاتھوں کي جلد پر جھرياں جلد پڑجاتي ھيں، اور ان سے بڑھتي عمر کا علم ہو جاتا ہے، ہتھيلي کے نچلے حصے کي جلد سخت اور موٹي ہوتي ہے، اس حصے ميں کسي قسم  کے چکنے غدود نہيں ہوتے جس سے صابن، ڈٹرجنٹ سوڈا بھاري پاني وغيرہ کے استعمال سے  ہي ہاتھ کا یہ حصہ فورا پھٹکنے لگتا ہے۔

 

ان باتوں پر توجہ ديں ۔

 

ہفتہ ميں ايک بار ميني کيور (Manicure) ضرور کريں۔

 کپڑے دھوتے، برتن صاف کرتے، باغباني، پينٹ وغيرہ کرتے وقت ہاتھوں پر گلوز ربڑ کے دستانے پہن ليں، اس سے آپ کے ہاتھ محفوظ رھيں گے۔

 سبزي کاٹنے سے پہلے ہاتھوں پر مونگ پھلي، سرسوں، زيتون ميں سے کسي ايک کا تيل لگا ليں اس سے ہاتھوں  پر نشان نہيں پڑيں گے۔

 ہاتھوں کو زيادہ دير تک گيلا نہ رکھيں، اس سے ہاتھوں کي جلد خشک ہو جاتي ہے، جس سےناخنوں کے ارد گرد کي جلد ڈھيلي اور بے جان سي ہوتي ہے۔

 ہاتھوں کي جلد کو خوبصورت اور پر کشش بنائے رکھنے کے لئے آپ اپني خوراک ميں وٹامن اے، بي، سي، ڈي، کيلشئيم آئرن اور پروٹين سے بھر پور خوردني چيزوں کو شامل کريں۔

 ہاتھوں کي خوبصورتي کے لئے ورزش کريں، اپنے دونوں ہاتھوں کي مٹھيوں کو جلدي جلدي کھوليں اور بند کريں، ايسا پندرہ بيس مرتبہ کريں، انگليوں کو پھيلائيں اور پھر آپس ميں ملائيں، يہ عمل بھي پندرہ بيس بار کريں، اس سے ہاتھوں کي انگلياں زيادہ خوبصورت اور پر کشش ہوں گي۔

 مٹھي باندہ کر ہاتھ کي کلائي کو گھڑي کي سمت ميں دس پندرہ مرتبہ گھمائيں پھر گھڑي کي الٹی سمت ميں گھمائيں اس سے کلائي ميں لچکيلا پن آئے گا، تيرنا، رسي کودنا وغيرہ ورزشوں سے بازؤں کي خوبصورتي ميں اضافہ ہوتا ہے۔

ميني کيور

ہاتھوں کي صفائي کے طريقے کو ميني کيور (Manicure) کہا جاتا ہے، ميني کيور ايک ہفتے ميں ايک بار کي جا سکتي ہے، ميني کيور کرنے سے ہاتھوں کي جلد نرم ملائيم تندرست، خوبصورت اور سڈول بنتي ہے۔

سامان ۔

دو مگ ميں نيم گرم پاني، آدھا ليموں، کيوٹيکل، پشر، نيل فائل، نيل کڑ اوريخ سٹک ہينڈ لوشن نيل ريمور، روئي اور توليہ۔

طريقہ ۔

 

سب سے پہلے روئي ميں نيل پالش ريمور لگا کر ناخنوں پر لگي پالش کو اچھي طرح صاف کرليں، ناخنوں کو نيل کڑ يا فائل سے گھسا کر صحيح شکل ديں، اب دونوں ہاتھوں کو مگوں کے نيم گرم پاني ميں ڈبو ديں، تھوڑي دير بعد ہاتھوں کو باہر نکال کر اورنج سٹک سے ناخنوں ميں پھنسي ميل کو صاف کريں اور کيوٹيکل پشر سے کيوٹيکل کے ہلکے ہاتھوں سے اندر کي طرف دھکيليں،اس سے ناخن لمبے اور خوبصورتي دکھائيں ديں گے، ناخنوں کي جڑ کے پاس والے حصے کو کيوٹيک کہا جاتا ہے۔

 

اب ليموں کو پاني ميں نچوڑيں، اس پاني ميں ہاتھوں کو کچھ دير تک ڈبو کر رکھيں، ليموں کے چھلکے کو ناخنوں پر رگڑيں، اس سے ناخن صاف اور خوبصورت ہو جائيں گے، ليموں کے چھلکے کو ہاتھوں کي اوپري جلد بھي رگڑيں اس سے يہاں کے مردہ خلئيے اچھي طرح نکل جائيں گے۔

 

ہاتھوں کو پاني سے نکالنے کے بعد تولئيے سے اچھي طرح پونچھ کر خشک کر ليں، بعد ميں ہاتھوں پر ھينڈ لوشن لگائيں۔

ھينڈ لوشن بنانے کا طريقہ اور استعمال

عرق گلاب، گليسرين، ليموں کا رس تينيوں کو يکساں مقدار ميں لے کر اچھي طرح سے پھينٹ ليں، اب اس کو شيشي ميں بھر کر رکھ ليں، يہ ايک اچھا ھينڈ لوشن ہے، اس سے ہاتھ ملائم اور جلد خوبصورت اور چمکدار بنتي ہے، اسے کسي بھي کام کرنے کے بعد ہاتھوں پر لگايا جا سکتا ہے۔

                اردو آئی پاکی ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

 آنکھوں کي خوبصورتی

منہ اور چہرے کي خوبصورتي