• صارفین کی تعداد :
  • 1988
  • 10/11/2008
  • تاريخ :

خود کش حمله درجنو ں افراد خاک وخون میں غلطا ں    

پاکستان

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی میں ایک خود کش حملے میں دسیوں افراد ہلاک اوردرچنوںزخمی ہوگئے ۔جبکہ عینی شاہد کے مطابق سو سے زاید ہلاک اور تین سو سے زاید زخمی ہوئے ہیں ۔پاکستان کے اخباری ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے گلجو میں علی خیل قبائل کا جرگہ مولانا عبدالاکبرکی قیادت میں ہو رہا تھا۔اس دوران وہاں موجود ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکه سے اڑا دیا ۔ مقامی طبی ذرائع کے مطابق پچاس سے زائد زخمیوں اور نوافراد کی لاشوں کو ہادی زئی اسپتال لایا گیا ہے جبکه  زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کوہاٹ اور ہنگو کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا  ہے ۔کچھ زخمی ہنگو اور کوہاٹ پہنچاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے جن کی تعداد 6 بتائی جاتی هے  درین اثنا زخمیوں میں پندرہ سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔جرگہ ممبران کے مطابق قبائلی عمائدین ڈبوری ،گلجو اور ہادیزئی میں طالبان کے خلاف لشکر کشی کے لیے لائحہ عمل تیار کر رہے تھے کے اس دوران ایک خود کش حملہ آور نے جرگے پر حملہ کیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور جرگے میں موجود زندہ بچ جانے والے نوجوانوں اور قبائلی عمائدین نے امدادی کاروائیاں کر کے لاشیں اٹھائی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ایک  عینی شاہد کے مطابق ہادیزئی میں علی خیل قبیلے کے تین هزار قبائلیوں پر مشتمل جرگہ ہورہا تھا جس پر ایک وین میں موجود خود کش حملہ آور نے حملہ کر دیا ۔