اسلامی انقلاب ۔4 اکتوبر 1978 کے دن کی یادیں
بریکنگ نیوز چار اکتوبر 1978 اسٹاف رپورٹر : عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ الحاج سید روح اللہ موسوی الخمینی اپنے فرزند الحاج سید احمد خمینی کے ہمراہ کویت کے لئے روانہ ہو گئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ عراق سے کویت کی جانب آپ کی ہجرت نیویارک میں شاہی حکومت اور عراق کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقات کا نتیجہ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ الحاج سید روح اللہ الموسوی الخمینی اور آپ رفقا اور اہل خانہ کو عراق سے نکالنے کا فیصلہ کیا گيا تھا جس کے بعد 24 ستمبر سے نجف اشرف میں واقع آپ کا گھر عراقی فورسز کے محاصرے میں تھا ۔
بریکنگ نیوز : چار اکتوبر 1978 اسٹاف رپورٹر : کویت سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کویت نے بزرگ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ الموسوی الخمینی اور آپ کے ہمراہ آنے والے افراد کو کویت کے بارڈر پر ہی روک دیا ہے ۔ بعض اطلاعات کے مطابق حکومت کویت نے شاہ ایران کے دباؤ میں آ کر آپ کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے ۔اس سے قبل خبریں گشت کر رہی تھیں کہ آپ لبنان یا شام جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
بریکنگ نیوز ، چار اکتوبر 1978 اسٹاف رپورٹر : عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ الحاج سید روح اللہ الموسوی الخمینی اپنے رفقا اور اہل خانہ کے ہمراہ کویت بارڈر سے واپس نجف اشرف تشریف لے آئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق شاہ ایران کے دباؤ کی وجہ سے اسلامی اور عرب ملکوں نے آپ کو ویزہ دینے سے معذوری ظاہر کرلی ہے جبکہ دوسری طرف عراق کی بعثی حکومت آپ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو عراق سے نکل جائیں ۔
اردو ریڈیو تہران
متعلقہ تحریریں:
مدرسہ شہید مطہری