• صارفین کی تعداد :
  • 4900
  • 9/27/2008
  • تاريخ :

27  رمضان  کے اہم واقعات

علّامہ محمد باقر مجلسی

27 رمضان المبارک سنہ 1110 ہجری قمری کو عظیم مسلمان عالم دین علّامہ محمد باقر مجلسی کا انتقال ہوا ۔انہوں نے اپنی زندگی میں متعدد کتابیں لکھیں جو مسلمانوں کے لئے اہم ترین ماخذ کی حیثیت رکھتی ہیں ۔علّامہ مجلسی دینی علوم اور تدوین حدیث میں مہارت رکھتے تھے وہ دینی علوم کے میدان میں تصنیف و تالیف کے لحاظ سے اعلیٰ ترین مرتبے پر فائز تھے ۔علّامہ مجلسی نے اپنی پوری زندگی میں نماز جمعہ و جماعت قائم کرنے ، دینی مدارس کی تشکیل ، پیغمبر اسلام (ص) کی احادیث اور اہل بیت (ع) کی روایات کی ترویج کے لئے بہت زیادہ کوشش کی ۔علّامہ مجلسی کی تصنیفات 600 سے زائد بیان کی گئی ہیں جن میں سب سے زیادہ مشہور بحارالانوار ہے ۔بحارالانوار عربی زبان میں احادیث و روایات کا مجموعہ ہے جسے علّامہ مجلسی نے کئی برس میں جمع کیا ۔علّامہ مجلسی کی دیگر اہم کتابوں میں عین الحیات اور حیات القلوب کانام قابل ذکر ہے ۔

 

27 رمضان المبارک سنہ 959 ہجری قمری کو دسویں صدی ہجری کے عظیم عالم اور فقیہ ، حسن بن زین الدین لبنان میں واقع جبل عامل کے ایک دیہات میں پیدا ہوئے ۔ وہ صاحب معالم کے نام سے معروف ہوئے ۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کی غرض سے حوزۂ علمیۂ نجف تشریف لے گئے ۔ فقہ، اصول فقہ، منطق اور ریاضی جیسے علوم میں مہارت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے اور دینی علوم کی تدریس کا آغاز کردیا ۔ ان کی اہم کتابوں میں معالم الدین کا  نام لیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے سنہ 1011 ہجری قمری میں وفات پائی۔