• صارفین کی تعداد :
  • 4003
  • 9/16/2008
  • تاريخ :

 16   رمضان  کے اہم  واقعات

پهول

16 رمضان سنہ 727 ھ ق کو دمشق کے معروف ادیب ، فقیہ اور محدث ابن زملکانی نے وفات پائی ۔انہوں نے اپنے دور کے معروف علما اور اساتذہ سے کسب فیض کیا اور بیس سال کی عمر میں فتویٰ دینے کی اجازت حاصل کرلی ۔ ابن زملکانی نے مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے درس و تدریس کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور دمشق کے بہت سے مدرسوں میں تدریس کے فرائض انجام دیئے ۔ ان کی کتابوں میں السلوک المعرفۃ الملوک کا نام خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔ یہ کتاب مصر کی تاریخ سے متعلق ہے ۔

16 رمضان سنہ 845 ھ ق کو معروف دانشور اور مورخ تقی الدین ابوالعباس مقریزی نے وفات پائی ۔ وہ قاہرہ میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے حصول علم کی خاطر عالم اسلام کے اہم شہروں کا دورہ کیا اور مختلف دینی علوم میں مہارت حاصل کی ۔ وہ ایک عرصے تک قاہرہ میں قاضی کے عہدے پر فائز رہے ۔ مقریزی کو تاریخ میں بہت زيادہ دلچسپی تھی اور اس موضوع پر بہت سی کتابیں لکھی ہیں ۔