سید علی سیستانی
13 رمضان سنہ 1340 ہجری کو ایران کے ایک بزرگ عالم اور فقیہ سید علی سیستانی کا انتقال ہوا ۔آپ اپنی اعلیٰ دینی تعلیمات کی تکمیل کے بعد سنہ 1318 ھ میں نجف اشرف سے ایران واپس آ گئے اور شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد مقدس کی جامع مسجد گوہر شاد میں لوگوں کی درخواست پرفقہ اور اصول فقہ کی تدریس شروع کی ۔آپ یہاں نماز جمعہ بھی پڑھاتے تھے ۔سید علی سیستانی کو آئینی تحریک کے زمانے میں اپنی مذہبی سرگرمیوں کے باعث ایک مدت تک قید خانے میں بھی رہنا پڑا اور بالآخر اسی راہ میں اسلام و مسلمین کی خدمت انجام دیتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگئے ۔