سورہ القدر
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْر۔
”ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں نازل کیا ہے۔
وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ۔
اور تم کیا جانو کہ شبِ قدر کیا ہے؟
لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ
شبِ قدر ہزارمہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔
تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ
فرشتے اور روح اُس میں اپنے رب کے اِذن سے ہر حکم لے کر اترتے ہیں۔
سَلَامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ
وہ رات سراسر سلامتی ہے طلوع فجر تک“۔
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان