ابن سینا کے حالت زندگی
انکا مکمل نام ابوعلی الحسین بن عبداللہ بن سینا (980 تا 1037 عیسوی) ہے جو کہ دنیائے اسلام کے ممتازطبیب اور ، فلسفی ہیں۔ ابوعلی سینا کو مغرب میں Avicenna کے نام سے جانا جاتا ہے۔
حالات زندگی
بخارا کے قریب ایک شخص عبداللہ کے گھر پیدا ہوئے۔ سلطان بخارا نوح ابن منصور بیمار ہو گئے۔ کسی حکیم کی دوائی کارگر ثابت نہ ہو رہی تھی۔ ابن سینا جیسے کم عمر اور غیر معروف طبیب کی دوائی سے سلطان صحت یاب ہوگئے۔ چنانچہ سلطان نے ان کو اپنی لائبریری کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ بو علی کا حافظہ بہت تیز تھا۔ جلد ہی سلطان کا کتب خانہ چھان مارا اور ہمہ گیر معلومات اکٹھی کر لیں۔ اکیس سال کی عمر میں پہلی کتاب لکھی۔ ایک روایت کے مطابق بو علی سینا نے اکیس بڑی اور چوبیس چھوٹی کتابیں لکھی تھیں۔ بعض کے خیال میں اس نے ننانوے کتابیں تصنیف میں لائیں۔
اہم تصانیف
کتاب الشفاء
القانون فی الطب
اشارات
یورپ میں انکی بہت سی کتابوں کے ترجمے ہوئے اور وہاں ان کی بہت عزت کی جاتی ہے۔