• صارفین کی تعداد :
  • 2133
  • 8/12/2008
  • تاريخ :

توہین آمیز کتاب «جیول آف مدینہ»

جیول آف مدینہ

 اس سے قبل اشاعتی ادارے «رینڈم ہاؤس» نے اشاعت کی حامی بھری تھی مگر«ڈینس سپیلبرگ = Denis Spielberg» نے کہ «یہ کتاب حقائق کے برعکس ہے اور اس میں دینی مقدسات کی توہین کا پہلو بالکل عیاں ہے»؛ چنانچہ رینڈم ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ دینی مقدسات کی توہین نہیں کرے گا».

یہ کتاب رسول اکرم (ص) کی زوجہ حضرت عائشہ کی زندگی کے سلسلے میں لکھی گئی ہے اور اس سے قبل رینڈم ہاؤس پبلکیشنز نے دینی مقدسات کی توہین نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی اشاعت سے انکار کردیا تھا.

عدم اشاعت کے سابقہ اعلان کے باوجود؛

توہین آمیز کتاب «جیول آف مدینہ» کی پیشگی فروخت کا آغاز

اس سے قبل اشاعتی ادارے «رینڈم ہاؤس» نے اشاعت کی حامی بھری تھی مگر«ڈینس سپیلبرگ = Denis Spielberg» نے کہ «یہ کتاب حقائق کے برعکس ہے اور اس میں دینی مقدسات کی توہین کا پہلو بالکل عیاں ہے»؛ چنانچہ رینڈم ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ دینی مقدسات کی توہین نہیں کرے گا».

یہ کتاب رسول اکرم (ص) کی زوجہ حضرت عائشہ کی زندگی کے سلسلے میں لکھی گئی ہے اور اس سے قبل رینڈم ہاؤس پبلکیشنز نے دینی مقدسات کی توہین نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی اشاعت سے انکار کردیا تھا.

ابنا کی رپورٹ کے مطابق آمازون یو کے نے مذکورہ کتاب کی پیشگی فروخت اور اس کے لئے 11 پونڈ کی قیمت کا تعین کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پیشگی خرید کرنے والوں کو یہ کتاب برعایت ملے گی اور اس ادارے نے اس سلسلے میں پیشگی خریداروں کو ضمانت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے.

آمازون یو کے کے اعلان سے معلوم ہوتا کہ شاید یہی ادارہ اس کتاب کی امریکہ میں اشاعت ممکن نہ ہونے کی بنا پر اس کتاب کی اشاعت کا ارادہ رکھتا ہے. آمازون یو کے نے اپنی ویب سائٹ میں لکھا ہے کہ ابھی تک اس کتاب کا برطانیہ میں داخلہ غیرقانونی ہے مگر شائع ہوتے ہی پیشگی خریداروں کو بھیجی جائے گی.

مذکورہ توہین آمیز کتاب در حقیقت حضرت عائشہ کی زندگی کے بارے میں بظاہر من گھڑت قصے کہانیوں اور بعض کتابوں میں غیرمستند روایات کا مجموعہ ہے اور شاتم مصنف نے اسلام دشمنی کے اپنے جذبات بھی اس مین شامل کرلئے ہیں. کتاب کا مصنف 46 سالہ «شیری جونز» ہے اور اس کے ٹائٹل اور متن کے پیش نظر بجا ظور پر اسے دوسری آیات شیطانی کا نام دیا گیا ہے.

اس سے قبل امریکہ کے مشہور اشاعتی ادارے «رینڈم ہاؤس» نے شیری جونز کو ایک لاکھ ڈالر دے کر اس کی اشاعت کی حامی بھری تھی مگر ٹیکساس یونیورسٹی میں تاریخ اسلامی کے استاد «ڈینس سپیلبرگ = Denis Spielberg» نے کتاب کا مطالعہ کیا تو انہوں نے اپنے موقف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ «یہ کتاب تاریخی حقائق کے بالکل برعکس ہے اور اس میں دینی مقدسات کی توہین کا پہلو بالکل عیاں ہے»؛ چنانچہ رینڈم ہاؤس نے بھی اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یہ ادارہ دینی مقدسات کی توہین نہیں کرے گا».

shiastudies.com/urdu