• صارفین کی تعداد :
  • 2070
  • 8/4/2008
  • تاريخ :

مندر میں بھگدڑ ، سو سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ 

 بھگدڑ  

یہ واقعہ ضلع بلاس پور ميں واقع نینا دیوی کے مندر میں اتوار کو پیش آیا ہے۔ہماچل پردیش پولیس کے مطابق سو سے زیادہ افراد کے مرنے کاخدشہ ہے۔

 

 پولیس کے مطابق یہ حادثہ ایک ریلنگ ٹوٹنے کے سبب پیش آیا۔اس واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 

 نینا دیوی کا مندر بلاس پور ضلع ميں ایک پہاڑی پر واقع ہے۔ یہ مشہور مندر ہندوستان کے شہر چندی گڑھ سے تقریبا سو کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔ اس مندر میں شمالی ہندوستان کے ہندو  نیادیوی کے درشن کے لیے ہزاروں کی تعداد میں آتے ہيں۔

 

 ساون کے مہینے میں اس مندر ميں سالانہ میلہ لگتا ہے اور اسی سبب اتوار کو حادثے کے وقت مندر میں درشن کرنے والوں کی بڑی بھیڑ تھی۔ مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔