• صارفین کی تعداد :
  • 1823
  • 7/13/2008
  • تاريخ :

بیجنگ اولمپکس: امریکا کی برتری کو روس اور چین سے خطرہ 

بیجنگ اولمپکس 

  جنگ نیوز  میں شا‏ئع  ہونے  والی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ  اگلے ماہ شروع ہونے والے بیجنگ اولمپکس گیمز میں امریکا کی برتری کو میزبان چین اور روس کے کھلاڑیوں سے شدید خطرہ ہے۔ چین اور روسی کھلاڑی گولڈ اور دیگر میڈلز کے لیے بھر پور تیاریاں کررہے ہیں ۔

 

 امریکی کھلاڑیوں نے 1996ع کے اٹلانٹا اور 2000ع کے سڈنی اولمپکس کھیلوں میں تمغوں کی دوڑ میں نمایاں برتری حاصل کی تھی جب کہ چار سال قبل ایتھنز کے اولمپکس کھیلوں میں بھی امریکی ایتھلیٹ چھائے رہے تاہم اس مرتبہ چینی ایتھلیٹس میزبانی کا بھرپور فائدہ اٹھا کر امریکا کوچت کرسکتے ہیں اس کے کھلاڑیوں نے تمغوں کے حصول کے لیے مناسب تیاریاں کی ہیں۔

 

 امریکا نے لاس اینجلس کے 1932ء اولمپکس گیمز کے بعد مسلسل چار مرتبہ ان کھیلوں میں خود کو سرفہرست رکھا۔ اس کے بعد روس کی برتری کا دور شروع ہوا۔ 1956ء سے 1992ء تک روس کے کھلاڑی تمغوں کی دوڑ میں نمایاں نظر آئے۔ پچھلے اولمپکس گیمز میں امریکا 102 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہا تھا۔ اس نے 36 گولڈ میڈل جیتے تھے، 27 گولڈ میڈل کے ساتھ 92 تمغوں کے ساتھ روس دوسرے نمبر پر تھا۔ چین کے تمغوں کی مجموعی تعداد 63 رہی جس میں 32 گولڈ میڈل شامل تھے۔ 2004ء کے اولمپکس گیمز میں امریکا نے سوئمنگ میں 28 اور ایتھلیٹکس میں 25  تمغے  جیتے ہیں ۔