• صارفین کی تعداد :
  • 2242
  • 7/12/2008
  • تاريخ :

عراق سے غیر ملکی افواج کے انخلا پر آیت اللہ سیستانی کی تاکید   

آيت اللہ العظمی سیستانی   

عراق کے بزرگ مرجع تقلید آيت اللہ العظمی سیستانی نے عراق سے قابض افواج کو نکالنے سے متعلق وزیر اعظم اور حکومت کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے ۔نجف اشرف سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آيت ا للہ سیستانی نے دفتر کے ایک ذریعے نے بتایا کہ آیت اللہ سیستانی نے قابض افواج کے انخلاء کے بارے میں وزیر اعظم اور حکومت کے موقف کی احمایت کی ہے ۔ادھر عراق کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر موفق ربیعی نے آيت اللہ سیستانی سے ملاقات کےبعد کہا ہےکہ آيت اللہ سیستانی امریکہ کے مجوزہ سکیوریٹی معاھدے کے بارے میں جاری مذاکرات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور باریک بینی سے حالات کا جائزہ لےرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آيت اللہ سیستانی مجوزہ معاہدے کے سلسلے میں عوام کی راے معلوم کئےجانے کے خواہاں ہیں ۔