• صارفین کی تعداد :
  • 1637
  • 7/12/2008
  • تاريخ :

سولانا عنقریب ایران کے دورے پر     

سولانا

یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبہ کے سربراہ خاویر سولانا انیس جولائي کو ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکرٹری سعید جلیلی سے بلاشرط مذاکرات کرنے ایران آرہے ہیں ۔

 

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خاویر سولانا تہران میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے پیکیجوں کے بارےمیں سعید جلیلی سے مذاکرات پھر سے شروع کریں گے ۔

 

قابل ذکرہے کہ سولانانے چودہ جون کو روس،فرانس ، جرمنی ،چین اور برطانیہ کی وزارت خارجہ کے ڈائرکٹر جنرلس اور خارجہ سکرٹریوں کے ہمراہ ایران کا دورہ کیا تھااور پانچ جمع ایک گروپ کے پیکیج کے ساتھ اس گروپ کے وزراخارجہ کا خط بھی تہران کو  پیش کیا تھا۔یاد رہے یورپی یونین نے دوسال مذاکرات کرنے کےبعد ایران کی جانب سے اپنے مسلمہ ایٹمی حقوق کے حصول پر اصرارکرنے کی وجہ سے مذاکرات ختم کردئے تھے اور اس مرتبہ بغیر کسی پیشگي شرط کے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہوئی ہے ۔