• صارفین کی تعداد :
  • 1432
  • 7/12/2008
  • تاريخ :

ایران کے میزائلی تجربات ، اوباما کاردعمل     

اوباما

 امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار باراک اوباما نے ایران کے میزائل تجربوں کےبعد کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں ۔باراک اوباما نے کہا کہ ایران کےساتھ جمہوری اصولوں کے مطابق مذاکرات ہونے چاہيں انہوں نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہ کرنے اور تہران کے خلاف دشمنانہ موقف اپنانے پر بش انتظامیہ پرتنقید کی ۔انہوں نے سینٹ لویس‏ شہر میں ایک  پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی پالیسیاں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بنیادی سبب ہیں۔