• صارفین کی تعداد :
  • 1671
  • 6/30/2008
  • تاريخ :

صدر پرویزمشرف

دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

صدر پرویزمشرف

پاکستان کے صدر پرویزمشرف نے کہاہے کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دین گے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر پرویزمشرف نے کہاہے کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دینگے۔ صدر پرویز مشرف نے یہ بات امریکی سینیٹرزکے وفد سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔

 

پاکستانی صدر نے کہاکہ پرامن اورخوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے،سرحدوں پر نقل وحرکت کی مکمل نگرانی کررہے ہیں۔

 

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قبائلی رہنماؤں سے مذاکرات سمیت ہر حکمت عملی اختیار کررہے ہیں۔صدر مشرف نے مہمند ایجنسی کے واقعہ پر امریکی سینیٹرز سے تشویش کا اظہار کیا۔امریکی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دیر پا اور پائیدار تعلقات کے حامی ہیں،امن معاہدوں کے لئے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے فریقین کو اعتماد میں لیاجائے،امریکی سینیٹرز نے مہمند ایجنسی کے واقعہ کو افسوسناک قرارد یتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے حادثات سے اجتناب کی ہرممکن کوشش کی جائے گی-

 مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بڑے ہی ماہرانہ انداز میں مداخلت کررہا ہے اور پاکستانی حکومت کو کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے اور پاکستانی حکومت کو کمزور بنا کر اسے ہمیشہ اپنا دست نگر رکھنا چاہتا ہے۔ لیکن پاکستانی حکومت نے اب تک استقلال حفظ کرنے پر مصر ہے-