• صارفین کی تعداد :
  • 1612
  • 6/23/2008
  • تاريخ :

فلپائن میں سمندری طوفان آنےسے سات سو سے زائد افراد لاپتہ// سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 200 افراد ہلاک

فلپائن

فلپائن میں سمندری طوفان فینگشن کی آمد سے قبل خراب موسم کی وجہ سے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی سے 32 مسافروں کو بچا لیا گيا ہے جبکہ سات سو سے زائد افراد اب تک لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں سمندری طوفان فینگشن کی آمد سے قبل خراب موسم کی وجہ سے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی سے 32  مسافروں کو بچا لیا گيا ہے جبکہ سات سو سے زائد افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ادھر فلپائنی حکام کے مطابق فینگشن طوفان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے فلپائن میں اب تک کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کشتی پر عملے کے ایک سو اکیس افراد اور چھ سو چھبیس مسافر سوار تھے اور

حکام کے مطابق فیری کے اٹھائیس مسافر دارالحکومت منیلا کے شمال مشرق میں ایک ساحلی بستی تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان افراد کی خیریت کا پتہ پیر کو علی الصبح چلا۔ اس سے قبل اتوار کو چار مسافر تیر کر سیبویان کے ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔