مایوس نہ ہو اداس راہی
مایوس نہ ہو اداس راہی |
پھر آۓ گا دورِ صبح گاہی |
اے منتظرِ طلوعِ فردا |
بدلے گا جہانِ مرغ و ماہی |
پھر خاک نشیں اُٹھائیں گے سر |
مٹنے کو ہے نازِ کج کلاہی |
انصاف کا دن قریب تر ہے |
پھر داد طلب ہے بے گناہی |
پھر اہلِ وفا کا دور ہوگا |
ٹوٹے گا طلسمِ جم نگاہی |
آئینِ جہاں بدل رہا ہے |
بدلیں گے اوامر و نواہی |
شاعر کا نام : ناصر کاظمی
پیشکش: شعبۂ تحریرو پیشکش تبیان