• صارفین کی تعداد :
  • 1877
  • 6/22/2008
  • تاريخ :

برطانوی فوجیوں میں اگلے جنگي محاذ پر لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے

برطانیے کا جهنڈا

برطانوی محکمہ دفاع کا کہناہے کہ عراق اور افغانستان میں تعینات برطانوی فوج میں سے دس ہزار فوجی ایسے ہیں جواگلے جنگی محاذ پر لڑنے کے قابل نہیں ہیں۔ مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار ڈيلی ٹیلیگراف کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی محکمہ دفاع کا کہناہے کہ عراق اور افغانستان میں تعینات برطانوی فوج میں سے دس ہزار فوجی ایسے ہیں جواگلے جنگی محاذ پر لڑنے کے قابل نہیں ہیں۔... اخبار ٹیلی گراف میں جاری رپورٹ میں برطانوی محکمہ دفاع کاکہنا ہے کہ عراق اور افغانستان میں تعینات59ہزار فوجیوں میں سے 10ہزار فوجی اگلے جنگی محاذ پر لڑنے کے قابل نہیں ۔ عراق اور افغانستان میں تعینات مختلف رجمنٹ میں صرف آٹھ ہزار پانچ سو فوجی ایسے ہیں جو اگلے جنگی محاذ پر لڑنے کے قابل ہیں۔دفاحی ماہرین کاکہناہے کہ اس کی بنیادی وجہ فوج کو بار بار جنگی محاذ پر بھیجناہے  مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق اور افغانستان میں بہت سے امریکی اور برطانوی فوجی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔