• صارفین کی تعداد :
  • 1667
  • 6/17/2008
  • تاريخ :

پاکستان کےمعزول چیف جسٹس

قانون اور آئین کی بالا دستی کی جنگ لڑرہا ہوں

پاکستان کا روپ

پاکستان کےمعزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کی بحالی ان کا ذاتی مسئلہ نہیں،وہ قانون اور آئین کی بالا دستی کی جنگ لڑرہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےمعزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کی بحالی ان کا ذاتی مسئلہ نہیں،وہ قانون اور آئین کی بالا دستی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ جو انصاف کی فتح تک جاری رہے گی۔یہ بات انہوں نے امریکہ میں ٹیلے فونک کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے کہا کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ زندہ نہیں رہ سکتااوران کی جدوجہد انصاف کے حصول تک جاری رہے گی۔ کانفرنس میں امریکا کے سابق اٹارنی جنرل رمزے کلارک، اور کچھ دوسرے لوگ بھی شریک تھے۔ رمزے کلارک نے پاکستان کےمعزول چیف جسٹس کی ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے وکلا اس جدوجہد میں معزول چیف جسٹس کے ساتھ ہیں۔