• صارفین کی تعداد :
  • 1312
  • 6/10/2008
  • تاريخ :

جلد سے جلد قومی کابینہ تشکیل دی جاۓ۔ حزب اللہ  وخلیج فارس کونسل کا مطالبہ

محمد رعد

لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندوں نے جلد سے جلد نئي حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کی ہے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ محمد رعد نے آج امید ظاہرکی کہ اس ہفتے نئي کابینہ تشکیل پا جاۓ گی درایں اثنا خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری عبدالرحمان العطیہ نے لبنانیوں سے کہا ہے کہ وہ  امن واستحکام کیلۓ جلد سے جلد قومی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کریں ۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ العطیہ نے آج تمام لبنانی فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دوحہ اجلا س میں ہونے والے معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کرتے ہوۓ قومی حکومت کی تشکیل میں جلدی کریں تاکہ لبنانی صدر میشل سلیمان کی قیادت میں لبنانیوں کے درمیان قومی مذاکرات کا آغاز ہوسکے ۔اس معاہدے کے مطابق سولہ وزیر اکثریتی پارٹی اور گیارہ وزیر اپوزيشن کے ہوں گے اور وزیرداخلہ سمیت تین وزراء کاانتخاب صدر جمہوریہ کرے گا۔ سیاسی پارٹیوں سے صلاح ومشورے کے بعد صدر نے کابینہ کی تشکیل کی ذمہ داری ایک بار پھر فواد سنیورہ کودے دی ہے