• صارفین کی تعداد :
  • 1162
  • 5/24/2008
  • تاريخ :

چین میں آنے والے سیلاب سے 9افراد ہلاک

چین سیلاب کے بعد

چین میں موسلادھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 9افراد ہلاک اور 11لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں موسلادھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے  9افراد ہلاک اور 11لاپتہ ہوگئے ہیں۔چین کے صوبے جیوزوہو میں موسلادھار طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 58مکانات، 2پل اور مرکزی شاہراہ بہہ گئی جبکہ پول گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سیلاب سے کم از کم 26ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والا یہ صوبہ زلزلے سے متاثرہ صوبے سیچوان سے ملحق ہے، دوسری جانب حکام کی جانب سے سیچوان صوبے میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا خدشہ بھی ظاہر کیاجارہا ہے۔واضح رہے کہ سیچوان صوبے میں آنے والے ہولناک زلزلے سے اب تک 65ہزار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ 23  ہزار افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔


متعلقہ تحریریں:

چین میں شدید سردی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، کئی علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم

چین میں قیامت خیز زلزلہ،سینکڑوں مکانات مہندم،12ہزار سے زائد افراد ہلاک، پاکستان میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے