• صارفین کی تعداد :
  • 1385
  • 5/20/2008
  • تاريخ :

 

جنگ بندی کی پیشکش کے بعد کی پالیسی مرتب کررہے ہیں: حماس 

جنگ بندی کی پیشکش کے بعد

 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کی پیشکش کے بعد کے حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں-

 غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان اسماعیل رضوان نے کہا کہ اسرائیل کو جنگ بندی کی پیشکش کے باوجود حالات کے معمول پر آنے کی امیدیں کم ہیں- اگر اسرائیل نے جنگ بندی کا مثبت جواب دیا تو اسرائیلی آبادیوں پر راکٹ حملے روکے جانے کے بارے میں غور کریں گے-

البتہ اگر اسرائیل نے اس کا مثبت جواب نہ دیا تو اپنے دفاع کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کریں گے- انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کو اسرائیل ہماری کزوری نہ سمجھے-