• صارفین کی تعداد :
  • 1310
  • 5/20/2008
  • تاريخ :

اسماعیل ھنیہ کی سعودی عرب کے ولی عہد سے فون پر گفتگو

اسماعیل ھنیہ

وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے سعودی عرب کے ولی عہد امیر سلطان بن عبد العزیز سے فون پر گفتگو کی اور فلسطینی صورت حال اور اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

سعودی عرب کے ولی عہد نے فلسطینی عوام کی مدد جاری رکھنے کا وعدہ کیا اور اسماعیل ھنیہ کو یقین دہانی کرائی کے وہ ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے متعلقہ فریقوں سے بات چیت کریں گے- فلسطینی وزیر اعظم نے فلسطینی عوام کے لیے سعودی عرب کے مؤقف اور خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ کے کردار کو سراہا.