فلسطینیوں کا قتل نہ صرف جائز بلکہ واجب ہے،صیہونی مذہبی پیشواؤں کا فتوی'
فلسطینیوں کا قتل، صیہونی مذہبی پیشواؤں کا فتوی'، اسرائیل، فلسطین ۔ اخبار الشرق الاوسط نے لکھا ہے کہ صیہونی مذہبی رہنماؤں کی ایک گروہ کے تازہ ترین فتوے کے مطابق اسرائیل کے مخالفین کی حیثیت سے فلسطینیوں کے قتل کے سلسلے میں تورات کے حکم پر عمل ہونا چاہیے۔اسرائیل کے ایک اہم مذہبی پیشوا اور تسومیت ادارے کے سربراہ خاخام یسرائیل روزین نے کہا ہے کہ ہر اس شخص کو قتل کر دینا چاہیے کہ جس کے دل میں اسرائیل کی نفرت موجود ہے۔ایک اور اسرائیلی مذہبی رہنما خاخام مردخای الیاہو نے بھی فلسطینیوں کے قتل کے حکم کی تائید کی ہے۔دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صیہونی کالونیوں کے مذہبی پیشواؤں کی کونسل کے سربراہ خاخام دوف لیئور نے بھی فلسطینیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جو کوئی بھی اسرائیل کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے اس کے قتل کے حکم پر عمل ہونا چاہیے۔