• صارفین کی تعداد :
  • 1705
  • 2/26/2008
  • تاريخ :

مخدوم امین فہیم پاکستان کے  وزیراعظم ہوں گے

مخدوم امین فہیم

پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ وزیراعظم کے لئے پارٹی کے سینئررہنما مخدوم امین فہیم کے نام پر اتفاق کرلیا ہے ۔ پاکستان کے جنگ آن لائن کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری کی صدارت میں اسلام اباد میں ہونےو الے اجلاسوں میں جوچاروں صوبوں کے منتخب امیدواروں کی موجودگی میں ہوئے مخدوم امین فہیم کومتفقہ طورپر قومی اسمبلی میں قائد ایوان منتخب کرلیا گیا ہے اورتوقع ہے کہ وہ یکم مارچ کووزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے دوسری طرف صوبہ سندھ میں وزارت اعلی کے عہدے کے لئے آغا سراج درانی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اگرچہ آغا سراج درانی نے اس سلسلے میں آئی خبروں کی تصدیق کردی ہے مگر پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابرنے کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم اور سراج درانی کے ناموں کا  ملک کے وزیراعظم اورسندھ کے وزیراعلی کے عہدوں کے لئے اعلان ابھی ہونا باقی ہے اورابھی اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے اس درمیان یہ بھی خبر ہے کہ حکومت نے مخدوم امین فہیم کے لئے اعلی سطح کی سیکورٹی فراہم کردی ہے اوراسلام اباد میں ان کی رہائشگاہ پرسیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ دریں اثناء توقع کی جارہی ہے کہ آج پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت وزیراعظم کے امیدوارکے نام کا اعلان کرے گی ۔

 

متعلقہ تحریریں:

 پاکستان، عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

 اکثریت کس کی: مشرف کی پیشگوئی