آپ اور آپ کا گھر(1)
چاقو کي صفائي :
کچا آلو چير کر چاقو پر ملنے سے چاقو بالکل صاف ہوجاتا ہے اس لئے يہ عمل روزارنہ ضرور کرنا چاھئيے۔
سنگ مر مر کے فرش کو چمکانا:
سنگ مر مر کے فرش پر ليموں کاٹ کر ملنے سے داغ دھبے دور ہو جاتے ہيں اور فرش نکھر جاتا ہے۔
باورچي خانے کے لکڑي کے سامان کي صفائي:
باورچي خانے ميں پڑے ہوئے لکڑي کے سامان کو اگر ہوسکے تو کھلے آسمان تلے ہفتے ميں ايک بار ضرور دھوپ ميں رکھيں، اگر ايسا نہ کرسکيں تو ہفتہ ميں ايک بار سرکہ کو نمک اور نيم گرم پاني ميں حل کرکے اس آميزے سے دھوڈاليں۔
رہائشي کمرے کو صحت بخش بنانا:
کمرے ميں روزانہ ايک ميز پر مٹي کا ايک گھڑا ٹھنڈے پاني سے بھر کر رکھ ديا کريں، کمرے ميں رہنے سہنے اور اٹھنے بيٹھنے سے جو گيس پيدا ہو جاتي ہے وہ تمام اسي پاني ميں جمع ہو جايا کرے گي، اس بات کا خيال رکھيں کہ اس گھڑے کے پاني کو پينے کيلئے استعمال نہيں کرنا چاھئيے کيونکہ ايسا پاني صحت کيلئے انتہائي مضر ہے۔
متعلقہ تحریریں:
آپ اور آپ کا گھر(2)