تھکي آنکھوں کا علاج
آنکھيں تھکي ہوئي محسوس ہونے پر آنکھيں بند کرکے کچھ دير کے لئے ليٹ جائيں، اس سے آنکھوں کے ٹشوز اور خلئيوں کو آرام ملے گا اور آنکھوں کي تھکان دور ہوگي۔
گرميوں کے دنوں ميں آنکھيں تھکي ھونے پر برف کے ٹکڑے کو کسي کپڑے ميں لے کر آنکھوں پر رکھ ليں، اس سے آنکھوں کي سرخي دور ہوگي، برف آنکھوں کي جلد اور پٹھوں ميں سکڑن پيدا کرکے دوران خون تيز کرتي ہے، جس سے آنکھوں کي تھکان دور ہو جاتي ہے۔
روئي کے ٹکڑے ميں عرق گلاب لے کر تھکي ہوئي آنکھوں پر رکھيں، پانچ دس منٹ تک اطمينان سے ليٹ جائيں، اس سے تھکي آنکھوں کو کافي راحت ملے گي، عرق گلاب ميں پائے جانے والے عناصر آنکھوں کي تھکان دورکرنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو توانائي بھي ديتے ھيں۔
کھيرے کو گول کاٹ کر تھکي ہوئي آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کو راحت ملتي ہے، کھيرے ميں پائے جانے والے عناصر آنکھوں کي تکان کو فوري دور کرديتے ھيں، يہ آنکھوں کي جلد کے لئے بھي کافي مفيد ہوتا ہے۔