• صارفین کی تعداد :
  • 7479
  • 2/10/2008
  • تاريخ :

ایران کا محل وقوع

ایران

"" ایران""  بہت ہی قدیم تہذیب و تمدّن رکھنے والا ملک ہے  کہ جس کو کبھی  "" فارس "" بھی کہا جاتا تھا ۔ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا   اٹھارواں بڑا ملک ہے ۔ ایران کا رقبہ انگلستان ، فرانس ، سپین  اور جرمنی کے مجموئی رقبے کے برابر ہے ۔

 ایران کے شمال مغرب میں آذربائیجان  اور آرمینیا  واقع ہیں ۔  آذربائیجان کے ساتھ 432 کلو میٹر  اور آرمینیا کے ساتھ 35 کلو میٹر لمبی سرحد ہے ۔ شمال میں دریائے خزر واقع ہے ۔ شمال  مشرق میں 992 کلو میٹر لمبی ترکمانستان سے ملتی ہے ۔ مشرق میں پاکستان اور افغانستان واقع ہیں جن سے ایران کی بالترتیب 909  کلو میٹر اور 936 کلو میٹر لمبی سرحدیں ملتی ہیں ۔ مغرب  میں 499 کلو میٹرترکی کے سا تھ اور 1458 کلو میٹر لمبی سرحد عراق سے ملتی ہے ۔ جنوب میں خلیج فارس اور خلیج عمان واقع ہیں ۔

ایران کا کل رقبہ 1648000  کلومیٹر مربع ہے جس میں 76500  کلومیٹر مربع قابل کاشت ہے ۔

جغرافیائی اعتبار سے ایران بہت ہی اہمیّت کا حامل ملک ہے ۔ یورپ اور امریکا کے لۓ تیل لے کر جانے والے بحری جہاز

 خلیج فارس میں واقع "" تنگ ھرمز""  سے گزرتے ہیں جس پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے ۔ ایران کا کوئی بھی قدم یورپ اور امریکا تک جانے والے تیل کی رسد کو متاثر کر سکتا ہے ۔

مشرق وسطی میں ایران نے خود کو اقتصادی ، ثقافتی اور دفاعی اعتبار سے ایک ""علاقاعی قوّت""  کے طور پر منوایا ہے ۔ تیزی سے ترقّی کرتا ہوا ایران مشرق وسطی کی سیاست پر بہت زیادہ  اثر و رسوخ  رکھتا ھے ۔