ایل گلی عمارت
ایل گلی ( عوامی تالاب ) جسے پہلے شاہ گلی ( شاہ تالاب ) بھی کہتے تھے ایران اور تبریز کی بہترین اور خوبصورت ترین سیاحتگاہوں میں شامل ہے جو جنوب مشرقی تبریز کے پہاڑي سلسلےکے دامن میں واقع ہے ایل گلی مربع شکل کابہت بڑا تالاب ہے جس کی مساحت 54675 مربع میٹر ہے اس کے جنوب میں ایک ٹیلہ ہے جس نے اس کی اوپر سے نیچے تک زینہ بندی کررکھی ہے اور اس سے پانی کی نہر نیچے کی طرف جاری ہے تالاب کے وسط سے جنوبی سمت میں ایک سڑک بنائی گئی ہے جس نے تالاب ایک جزیرے کی شکل میں نظر آتا ہے
تالاب کے مرکز میں دو منزلہ عمارت تعمیر کی گئی ہے اور اس کے اطراف میں خوبصورت و دلکش پارک ہے جس کا شمار صوبے کی خوبصورت ترین سیاحتی جگہوں میں ہوتا ہے
ایل گلی عمارت کی پہلی تعمیر آق قویونلوکے دور میں بتائی جاتی ہے صفوی دور میں اور اس کے بعد قاچاریہ دور میں تبریز کے حکمراں قہرمان میرزا ، فرزند عباس میرزا نائب السلطنہ کے ذریعہ اس کی دوبارہ تعمیر کی گئی ہے حالیہ سالوں میں بھی اس کی نئی مرمت کی گئی ہے یہ مقام اس وقت سیاحوں کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے