• صارفین کی تعداد :
  • 3210
  • 1/29/2008
  • تاريخ :

تفسیر سورہ بقرہ آیۃ 75

 

قرآن مجید

أَفَتَطْمَعُونَ أَن يُؤْمِنُواْ لَكُمْ وَقَدْ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْھُمْ يَسْمَعُونَ كَلاَمَ اللّہِ ثُمَّ يُحَرِّفُونَہُ مِن بَعْدِ مَا عَقَلُوہُ وَھُمْ يَعْلَمُونَ (75)

مسلمانو كيا تمھيں اميد ہے كہ يہودى تمھارى طرح ايمان لے آئيں گے جب كہان كے اسلاف كا ايك گروہ كلام خدا كو سنكر تحريف كرديتا تھا حالانكہ سب سمجھتےبھى تھے اور جانتے بھى تھے(75)

1_ زمانہ بعثت كے مسلمانوں كو اس دور كے يہوديوں سے توقع اور اميد تھى كہ وہ پيامبر اسلام (ص) كى رسالت كى حقانيت اور ان كے پيروكاروں كى تائيد كريںگے_

أفتطمعون ان يومنوا لكم طمع كا معنى ايسى چيز كى طرف نفس كا كشش كرناہے جسكو دل چاہے ( مفردات راغب) طمع كا معنى اميد و رغبت ہے ( لسان العرب) ''ان يومنوا'' ميں ''لكم'' كے قرينہ سے ايمان كے معنى تصديق و تائيد كرناہے _ پس ''أفتطمعون ...'' يعنى كيا تمہيں اميد ہے كہ جس راہ كا تم نے انتخاب كيا ہے اس كى تائيد كريں؟

2 _ صدر اسلام كے مسلمانوں كى دلبستگى اور اميد بنى اسرائيل كے ايمان لانے پر تھي_

أفتطمعون ان يومنوا لكم يہ مفہوم ''ان يومنوا لكم'' كا لازمہ ہے كيونكہ كسى مكتب كے پيروكاروں كى تصديق و تائيد در حقيقت اس مكتب كى حقانيت كى تصديق ہے اور بالاخر اس پر ايمان لاناہے_

3 _ اللہ تعالى نے مسلمانوں كو بنى اسرائيل اور يہوديوں كے ايمان نہ لانے سے آگاہ فرمايا _

أفتطمعون ان يومنوا لكم''أفتطمعون'' ميں ہمزہ استفہام انكار توبيخى يا تعجبى كے لئے ہے _ دونوں صورتوں ميں اس پر دلالت كرتاہے كہ يہودى معاشرہ اوربنى اسرائيل اسلام و قرآن پر ايمان نہ لائيں گے _

4 _ بنى اسرائيل اور يہودى معاشرے كى سخت دلى اور قساوت قلبي، ان ميں اسلام كى طرف رجحان اور ايمان كو جڑ سے اكھاڑنے والى تھي_

ثم قست قلوبكم ... أفتطمعون ان يومنوا لكم

'' أفتطمعون'' ميں حرف '' فائ'' بنى اسرائيل سے ايمان كى اميد منقطع ہونے كو انكى قساوت قلبى كا نتيجہ قرا ر ديتاہے جيسا كہ اسكا بيان ما قبل آيت ميں ہوا ہے يعنى بنى اسرائيل ميں قساوت قلبى كے پيدا ہونے سے ان ميں ايمان لانے كى اميديں منقطع ہوگئي ہيں _

5_ كچھ لوگوںنے بنى اسرائيل سے كلام الہى

تورات) سننے اور سمجھنے كے بعد اس ميں تحريف كردى _

و قد كان فريق منہم يسمعون كلام اللہ ثم يحرفونہ من بعد ما عقلوہ

آيہ مجيدہ ميں ''كلام اللہ '' سے مراد تورات ہوسكتى ہے اور قرآن كريم بھى ہوسكتاہے _ مذكورہ مفہوم پہلے احتمال كى بناپر ہے _

6 _ بعض بنى اسرائيل نے پيامبر (ع) خدا كے واسطہ كے بغير كلام الہى كو سنا_ *

و قد كان فريق منہم يسمعون كلام اللہ بعض مفسرين كى رائے كے مطابق ''فريق منھم'' سے مراد وہ ستر 70) افراد ہيں جن كو حضرت موسى (ع) نے انتخاب فرمايا تا كہ خود كلام الہى كو سن ليں _ انہى افراد نے اسى كلام ميں تحريف كى _

7 _ علمائے يہود نے تورات ميں معنوى تحريف كى _ثم يحرفونہ من بعد ما عقلوہ

علماء اور ان كے مقابل كا گروہ ''اميون'' ہےجيسا كہ آيت 78 ميں بيان ہواہے ان لوگوں كا مذكورہ مسائل سے ربط و مناسبت اس بات پر دلالت كرتے ہيں كہ ''فريق منھم'' سے مراد بنى اسرائيل كے علماء اور يہودى ہيں ''من بعد ما عقلوہ'' _ بعد اس كے كہ كلام خدا كو سمجھ گئے اس ميں تحريف كردي'' اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ تحريف سے مراد معنوى تحريف ہے _

8 _ علمائے يہود آگاہى و توجہ سے اور جان بوجھ كر كلام الہى ميں تحريف كرتے تھے_ثم يحرفونہ من بعد ما عقلوہ و ہم يعلمون

يہ مفہوم اس بناپر ہے كہ '' يعلمون'' كا مفعول كلام خدا ميں تحريف ہو يعنى '' و ہم يعلمون انھم يحرفونہ'' اس ميں بعض اور احتمالات بھى بيان كيئے گئے ہيں جن كا ذكر ہوگا_

9_ علمائے يہود كى طرف سے كلام الہى ميں تحريف ، ان ميں فقدان ايمان كى زمين فراہم ہونے كى دليل ہے_

أفتطمعون ان يومنوا لكم و قد كان فريق منھم ... من بعد ما عقلوہ

جملہ حاليہ ''و قد كان ...'' اس علت كو بيان كررہاہے كہ يہوديوں ميں ايمان لانے كى اميد منفى و منقطع ہے _

 

قرآن مجید

 

10_ قرآن كريم ميں بنى اسرائيل اور يہودى معاشرے كى داستان كى تشريح كے اہداف ميں سے ايك ان كے اسلام پر ايمان نہ لانے كے اسباب و علل كا بيان ہے_

أفتطمعون ان يومنوا لكم

آيہ مجيد ہ جو زير بحث ہے يہ بنى اسرائيل خصوصاً يہوديوں سے مربوط تاريخى حقائق كا نتيجہ ہے _ يعنى انہوں نے بہت زيادہ معجزات ديكھنے اور فراواں نعمات حاصل كرنے كے بعد كفر اختيار كيا، بچھڑے كى پوجا كى طرف رغبت اور رجحان اختيار كيا اور حضرت موسى (ع) كو جہالت اور مذاق اڑانے كى طرف نسبت دى بنابريں ان سے قرآن پر ايمان لانے كى اميد ركھنا ايك بے جا اميد ہے _

11 _ حقائق كى تحريف كرنے والے علماء سے ايمان كى اميد ركھنا ايك بے مورد اور بے جا اميد ہے _

أفتطمعون ان يومنوا لكم و قد كان ... من بعد ما عقلوہ

12 _ كچھ يہودى قرآن ( كلام الہي) كو سنتے اور اس كو اچھى طرح سمجھ ليتے تھے پھر اسكے معانى اور مفاہيم ميں تحريف كرتے تھے_

و قد كان فريق منھم يسمعون كلام اللہ ثم يحرفونہ من بعد ما عقلوہ

يہ مفہوم اس بناپر ہے كہ كلام اللہ سے مراد قرآن ہو

3 1 _ زمانہ پيامبر اسلام (ص) كے علمائے يہود قرآن كريم كے الہى ہونے كى مكمل آگاہى ركھتے تھے_

و ہم يعلمون

يہ مفہوم اس بناپر ہے كہ ''يسمعون كلام اللہ '' كے قرينہ سے ''يعلمون'' كا مفعول ان كے لئے قراء ت كيا جانے والا كلام الہى ہو _ يعنى ''وہم يعلمون ان الذى يسمعونہ كلام اللہ''

14 _ يہودى علماء كا اپنے عوام كو اسلام اور پيامبر اسلام (ص) پر ايمان لانے سے روكنے ميں نہايت اہم كردار تھا_

أفتطمعون ان يومنوا لكم و قد كان فريق منھم

يہ جملہ ''و قد كان ...''ممكن ہے علماء يہود كے ايمان كى اميد منقطع ہونے كى دليل ہو اور يہ بھى ممكن ہے كہ يہود عوام كے ايمان كى اميد منقطع ہونے كى دليل ہو _ مذكورہ مفہوم دوسرے احتمال كى بنياد پر ہے يعنى يہودى ايمان نہيں لائيں گے كيونكہ ان كے علماء حقائق كى تحريف كرنے كے باعث اجازت نہيں ديں گے كہ حقائق جيسے ہيں ويسے ہى عوام تك پہنچ جائيں اور ان ميں ايمان كى راہ ہموار ہو_

15 _ ہر معاشرے كے علمائ، نابغہ اور اہم شخصيات عوامى رجحانات ميں بہت اہم كردار كے حامل ہوتے ہيں_

أفتطمعون ان يومنوا لكم و قد كان فريق منھم

--------------------------------------------------

اسلام :صدر اسلام كى تاريخ 1،2

ايمان:اسلام پر ايمان ميں ركاوٹ 14; ايمان كى راہ ميں ركاوٹيں 4

بنى اسرائيل:بنى اسرائيل كا اسلام سے منہ موڑنا 3; بنى اسرائيل اور كلام الہى كا سننا 6; بنى اسرائيل كى تاريخ 5; بنى اسرائيل كے تحريف كرنے والے 5; اسلام سے بنى اسرائيل كے منہ موڑنے كے دلائل 10; بنى اسرائيل كى تاريخ بيان كرنے كا فلسفہ 10; بنى اسرائيل كى قساوت قلبى 4

بے جا توقعات: 11

تحريف:كلام الہى كى تحريف 8،9،12

تورات:تورات كى تحريف 5،7

ثقافت :ثقافت و تمدن كے بنيادى عوامل 15

رجحانات:اسلام كى طرف رجحان ميں ركاوٹيں 4

علماء :تحريف كرنے والے علماء 11; علماء كى اہميت و كردار15

علمائے يہود:علمائے يہود كى آگاہى 13; علمائے يہود كا تحريف كرنا 7،8،9; علمائے يہوداور اسلام 14; علمائے يہود اور قرآن 13; علمائے يہود ا ور عوام 14; علمائے يہود كا كردار14

قرآن كريم :قرآن كى معنوى تحريف 12; قرآن كى تحريف

كرنے والے 12; قرآن كريم كا وحى ہونا 13

قلب:قساوت قلبى كے نتائج 4

مسلمان:صدر اسلام كے مسلمانوں كى آگاہى 3; صدر اسلام كے مسلمانوں كى توقعات 1; صدر اسلام كے مسلمانوں كى اميديں 2; صدر اسلام كے مسلمان اور بنى اسرائيل 2;مسلمان اور يہودى 1

نابغہ افراد يا اہم شخصيات:نابغہ افراد كى معاشرتى اہميت 15

وحي:عوام اور وحى كا غور سے سننا 6

يہود:يہوديوں كا اسلام سے منہ موڑنا 3; يہوديوں كى تحريف كا عمل 12; يہوديوں كے اسلام سے منہ موڑنے كے دلائل 10; يہوديوں كى تاريخ بيان كرنے كا فلسفہ 10; يہوديوں كى قساوت قلبى 4; يہود اور قرآن 12