• صارفین کی تعداد :
  • 3749
  • 1/29/2008
  • تاريخ :

تفسیر سورہ بقرہ آیۃ 65

 

قرآن مجید

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدَواْ مِنكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُواْ قِرَدَةً خَاسِئِينَ (65)

تم ان لوگوں كو بھى جانتے ہو جنھوں نے شنبہ كے معاملہ ميں زيادتى سے كام ليا تو ہم نے حكم دے ديا كہ اب ذلت كے ساتھ بندر بن جائيں _

1_ بنى اسرائيل كے لئے ہفتہ (شنبہ) والے دن كام ، كارو بار كرنا حرام تھا_

و لقد علمتم الذين اعتدوا منكم فى السبت

''سبت'' كا معنى ہے كام روكنا يا سكون و استراحت اسكو تعطيل يا چھٹى سے تعبير كيا جاتاہے_ '' اعتدوا'' كا مصدر ہے '' اعتدائ'' اسكا معنى ہے تجاوز يا خلاف ورزى كرنا _

2 _ بنى اسرائيل كے ايك گروہ نے اللہ تعالى كے فرمان كى اعتنا نہ كى اور ہفتہ ( شنبہ) كى چھٹى كى خلاف ورزى كى _

و لقد علمتم الذين اعتدوا منكم فى السبت

3 _ اللہ تعالى نے اصحاب سبت ( ہفتہ كے دن كى خلاف ورزى كرنے والے ) كو راندے ہوئے بندروں ميں تبديل كرديا _

فقلنا لہم كونوا قردة خاسئين

''قردة'' كا مفرد ''قرد'' ہے جسكا معنى ہے بندر ''خاسي'' كا معنى ہے راندہ ہوا نيز حقير اور ذليل كے معنى ميں بھى آتا ہے _ خاسئين'' ، ''كونوا'' كى دوسرى خبر ہے_

 

4_ بنى اسرائيل اصحاب سبت كى برى داستان اور اس كے علل و اسباب سے آگاہ تھے_

لقد علمتم الذين اعتدوا منكم فى السبت فقلنا لہم كونوا قردة خاسئين

5 _ بنى اسرائيل قرآن حكيم پر ايمان نہ لانے اور اعمال صالح انجام نہ دينے كى صورت ميں مختلف طرح كے دنياوى عذاب ( ذليل ہونا، راندہ درگاہ ہونا و غيرہ ) ميں مبتلا ہوئے _

و لقد علمتم الذين اعتدوا منكم فى السبت فقلنا لہم كونوا قردة خاسئين

گذشتہ آيات 41تا 45 اور 62) ميں اللہ تعالى نے بنى اسرائيل كو قرآن حكيم پر ايمان، اس كى تصديق اور نيك اعمال بجالانے كى دعوت دى _ اس آيہ مجيدہ ميں بنى اسرائيل كو اصحاب سبت كى برى سرگذشت كى ياد دلائي گئي تا كہ ان كے لئے تنبيہ كا باعث ہو، كہيں ايسا نہ ہو كہ اللہ كى دعوت اور اس كے فرامين كى خلاف ورزى كريں تو اصحاب سبت كى طرح مبتلا ہو جائيں _

6 _ بنى اسرائيل كے بندر بننے والے لوگ زياں كار اور خسارہ اٹھانے والوں ميں سے ہيں _

لكنتم من الخاسرين _ و لقد علمتم الذين اعتدوا منكم فى السبت

آيہ مجيدہ ميں خسارہ اور زياں ( نقصان) كى نوع كا ذكر كيا گيا ہے اس كا ماقبل آيت كے ذيل ميں ذكر ہوا ہے يعنى وہ خسارہ يا نقصان جو گناہ اور تجاوز كے نتيجے ميں ہوتاہے جيسا كہ اصحاب سبت كا خسارہ _

7 _ احكام الہى سے انحراف كرنے والوں كے ليئے مختلف طرح كے دنياوى عذاب ( ذليل ہونا اور راندہ جانا) ميں مبتلا ہونے كا خطرہ موجو د ہے _

الذين اعتدوا منكم فى السبت فقلنا لہم كونوا قردة خاسئين

8 _ اللہ تعالى كى حاكميت مطلق ( لا محدود) ہے اور عالم آفرينش پر نافذ ہے_

قلنا لہم كونوا قردة

آيہ مجيدہ ميں يہ نہيں فرمايا گيا كہ بنى اسرائيل كے متجاوزين بندر بن گئے ''كونوا قردة'' كے حكم ميں اس كى عملى صورت كى تصريح نہ كرنا جبكہ منظور نظر يہى ہے_ يہ اس حقيقت كى طرف اشارہ ہے كہ فرامين و احكام الہى حتمى اور اجتناب ناپذير ہيں ان كے راستے ميں كوئي چيز ركاوٹ نہيں ہوسكتي_ فرمان ، يعنى اس كا ہوجانا _

9 _ عالم طبيعات ميں ايك موجود كا دوسرے موجود ميں تبديل ہونا ممكن ہے_

قلنا لہم كونوا قردة خاسئين

10_ امام سجاد (ع) سے روايت ہے:

... اما القردة فكانوا قوماً من بنى اسرائيل ... اعتدوا فى السبت فصادوا الحيتان فمسخہم اللہ قردة ... (1)

بندر بنى اسرائيل كا ايك گروہ تھا جنہوں نے ہفتے كے دن اللہ تعالى كے فرمان كى خلاف ورزى كى اور مچھلى كا شكار كيا پس اللہ نے ان كى صورت كو مسخ كركے بندر بنا ديا _

--------------------------------------------------------------------------------

1) خصال ج/2 ص 493 ح /1 ، نورالثقلين ج/ 1 ص 86 ح 231 و 232_ 

 

قرآن مجید

 

11 _ عبداللہ بن الفضل الہاشمى قال قلت لابى عبداللہ(ع) ... '' و لقد علمتم الذين اعتدوا منكم فى السبت فقلنا لہم كونوا قردة خاسئين'' قال ان اولئك مسخوا ثلاثة ايام ثم ماتوا و لم يناسلوا و ان القردة اليوم مثل اولئك ... (1)

عبد الله بن فضل ہاشمى نے امام صادق (ع) سے اللہ تعالى كے اس كلام ''و لقد علمتم الذين اعتدوا منكم فى السبت فقلنا لہم كونوا قردة خاسئين '' كے بارے ميں سوال كيا تو امام (ع) نے فرمايا وہ لوگ (يہودي) مسخ شدہ حالت ميں تين دن رہے اور اسكے بعد مرگئے جبكہ ان كى نسل بھى باقى نہ رہي_ موجودہ بندر ان بندروں كى طرح ہيں ( گويا ان كے مشابہ ہيں نہ كہ ان كى نسل ہيں)_

--------------------------------------------------

اصحاب سبت :

اصحاب سبت كا راندہ جانا 3; اصحاب سبت كا انجام 4; اصحاب سبت كا مسخ ہونا 3،11

اللہ تعالى :

اللہ كى حاكميت 8

انجام:

برا انجام 4

انواع كا تبديل ہونا : 3،9

بنى اسرائيل :

بنى اسرائيل كى تجاوز گرى كے نتائج 3; بنى اسرائيل كى آگاہى 4; بنى اسرائيل اور اصحاب سبت 4; بنى اسرائيل كى تاريخ 2،3،6; بنى اسرائيل ميں تعطيل 1،2; بنى اسرائيل كى ذلت 5; بنى اسرائيل كے زياں كار 6; بنى اسرائيل ميں ہفتہ 1،3; بنى اسرائيل كا راندہ جانا 5; بنى اسرائيل كے لئے دنياوى عذاب 5; بنى اسرائيل كى نافرمانى 2; بنى اسرائيل كے محرمات 1; بنى اسرائيل كا مسخ ہونا 10; بنى اسرائيل كے مسخ شدہ افراد 6; بنى اسرائيل كو تنبيہ 5

ذلت:

ذلت كے عوامل 7

روايت: 10، 11

زياں كار : 6

عالم ہستي:

عالم ہستى كا حاكم 8

عذاب:

دنياوى عذاب كے موجبات 5،7

كفر:

قرآن كے كفر كے نتائج 5

--------------------------------------------------------------------------------

1) علل الشرائع ج/ 1 ص 225 ، 227 ح / 1 ب 162 ، بحارالانوار ج/ 44 ص 271 ح/ 1 _ 

 

مسخ ہونا:

مسخ ہونے كا امكان 9; بندر ميں مسخ ہونا 3،6،10،11

نافرمان لوگ:

نافرمانوں كى تذليل 7; نافرمانوں كا راندہ جانا 7; نافرمانوں كے ليئے دنياوى عذاب 7

نافرما ني:

نافرمانى كے نتائج 7; اللہ تعالى كى نافرمانى 2،7

نيك عمل:

نيك عمل ترك كرنے كے نتائج5

ہفتہ :

ہفتہ كى چھٹى 1،2; ہفتہ كے دن كام ، كاروبار كى حرمت1; ہفتہ كے دن مچھلى كا شكار 10

يہود:

متجاوز يہود 3