• صارفین کی تعداد :
  • 5272
  • 1/28/2008
  • تاريخ :

الحاج شیخ حسن علی اصفہانی (رح)

گل شقایق

17 شعبان سنہ 1361 ھ ق کو عظیم دانشور اور فقیہ الحاج شیخ حسن علی اصفہانی (رح) نے وفات پائی ۔وہ سنہ 1279 ھ ق میں ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے بہت جلد فقہ ، اصول فقہ ، منطق اور فلسفے میں تعلیم کا آغاز کیا اور تعلیم کی تکمیل کے لئے نجف اور پھر مشہد چلے گئے ۔ وہ آخری دم تک مشہد مقدس میں ہی رہے ۔ شیخ حسن علی اصفہانی نے ریاضی ، نجوم اورطب جیسے بعض دیگر علوم بھی سیکھے ۔ لیکن آپ کی شہرت کا سبب عرفان اور روحانی کرامات ہیں جو  عبادت، کردار سازی اور تقویٰ و پرہیزگاری سے حاصل ہوئیں ۔