آیت اللہ میر محمد صادق مدرس خاتون آبادی (رح)
14 رجب سنہ 1272 ھ ق کو ایران کے ایک اہم عالم دین آیت اللہ میر محمد صادق مدرس خاتون آبادی (رح) نے وفات پائی ۔ وہ سنہ 1207 ھ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے بچپن سے ہی دینی علوم اور قرآن سے اپنی تعلیم کا آغاز کیا ۔اپنی تعلیم کی تکمیل کے لئے انہوں نے اپنے زمانے کے ممتاز اساتذہ سے کسب فیض کیا اور خود استاد کی منزل تک پہنچے ۔ آیت اللہ خاتون آبادی کو فقہ ، حدیث ، تفسیر و کلام کے علاوہ ریاضيات کا بھی کافی علم تھا ۔انہوں نے بہت سے شاگردوں کی تربیت کی ۔