شہاب الدین سہروردی (رح)
5 رجب سنہ 587 ھ ق کو ایران کے عظیم مسلمان دانشور ، فلسفی اور حکیم شہاب الدین سہروردی (رح) شہید ہوئے ۔ آپ شیخ اشراق کے نام سے معروف تھے اور سنہ 539 ھ ق میں شمال مغربی ایران کے شہر زنجان کے قریب ایک شہر میں پیدا ہوئے تھے ۔
شیخ شہاب الدین سہروردی (رح) نے اپنے قوی حافظے کی وجہ سے بہت جلد علمی منازل طے کیں، خاص طور سے فلسفے میں کمال حاصل کرکے اپنے دور کے ممتاز اساتذہ میں شمار ہوئے ۔
آپ نے حصول علم کے لئے بہت سے علاقوں کا سفر کیا اور ان علاقوں کے علما اور دانشور حضرات سے استفادہ کیا ۔ انہوں نے فلسفے میں ایک جدید مکتب کی بنیاد ڈالی جس کو فلسفے کی کتابوں میں فلسفۂ اشراق کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔
متعلقہ تحریریں:
ابوریحان بیرونی
عظیم مسلمان سائنسدان " ابو علی سینا "