الحاج میرزا حسین نوری طبرسی (رح)
27 جمادی الثانی سنہ 1320 ھ ق کو معروف عالم دین الحاج میرزا حسین نوری طبرسی (رح) نے وفات پائی ۔وہ زہد و تقویٰ ، پرہیزگاری ،اعلیٰ روحانی اور انسانی صفات کےاعتبار سے اپنے دور کی منفرد شخصیت تھے ۔علم حدیث ،تفسیر ، علمائے دین کی سوانح حیات اورعلم رجال میں بھی طبرسی کا کوئی ثانی نہیں تھا ۔ آپ نے ان موضوعات پر بہت گہرائی اور توجہ کے ساتھ کتابیں لکھی ہیں ۔ استاد میرزا حسین نوری (رح) اہل بیت رسول (ع) سے متعلق کتب کی اشاعت میں بھی غیر معمولی طور پر فعال رہے ۔ ان کی بہت سی کتابیں باقی ہیں جن میں مشہور ترین کتاب مستدرک الوسائل کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔ یہ کتاب روایات و احادیث اور بعض بزرگ علمائے دین کے حالات زندگی کے بارے میں ہے ۔