یحییٰ بن قاسم ثعلبی
24 جمادی الثانی چھ سو سولہ ھ ق کو معروف عرب شاعر و ادیب یحییٰ بن قاسم ثعلبی کا انتقال ہوا ۔ وہ ابو زکریا کے نام سے معروف تھے ۔ یحییٰ بن قاسم ثعلبی ادب کے علاوہ فقہ، لسانیات اور تفسیر قرآن میں بھی اپنے زمانے کے علما میں نمایاں مقام رکھتے تھے ۔ وہ برسوں تک بغداد کے مدرسہ نظامیہ کے درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے ۔ انہوں نے جو عربوں میں زيادہ تر ایک ادیب و شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں، صرف ایک دیوان چھوڑا ہے ۔