• صارفین کی تعداد :
  • 5130
  • 1/27/2008
  • تاريخ :

محقّق حلی (رح)

گل بنفشه

15 جمادی الثانی 771 ہجری قمری کو دنیائے اسلام کے ایک عظیم دانشور اور فقیہ فخرالمحققین محقّق حلی (رح) نے عراق کے شہر حلّہ میں وفات پائی ۔ اس بزرگ عالم دین کی پیدائش 682 ہجری قمری میں ہوئی اور علمی و معنوی فضائل و کمالات اپنے والد گرامی علّامۂ حلّی (رح) اور اپنے دور کے دیگر اساتذہ سے حاصل کئے ۔ کہا جاتاہے کہ فخرالمحقّقین نے نوجوانی میں ہی اپنے زمانے کے بہت سے دینی علوم حاصل کرلئے تھے اور اعلی علمی و معنوی مقام پر فائز ہوئے ۔ اس جید عالم دین نے اپنی بہت سی تصانیف چھوڑی ہیں جن میں منبع الاسرار ،  تحصیل و النّجات اور حاشیۂ ارشاد خاص طور سے قابل ذکر ہیں