• صارفین کی تعداد :
  • 2362
  • 1/23/2008
  • تاريخ :

عین القضاة ہمدانی (رح)

شکوفه

ساتویں جمادی الثانی 525 ھ ق کو ابوالفضائل کے لقب سے مشہور چھٹی صدی قمری ہجری کے بزرگ صوفی اور دانشور عین القضاۃ ہمدانی (رح) کو ہمدان میں پھانسی دے کر شہید کردیا گیا ۔ وہ ایک فقیہ ، ادیب ، فاضل اور لطیف ذوق کے مالک شاعر تھے ۔ عین القضات 492 ھ ق میں پیدا ہوئے تھے ۔ وہ کہیں بھی اپنے عقائد کے اظہار سے نہیں ڈرتے تھے ۔ عین القضات کی اسی صاف گوئی اور بے باکی کی وجہ سے حاکم وقت کے حکم پر ان کو 525 ھ ق میں گرفتار کرکے بغداد کی جیل میں قید کردیاگیا۔ کچھ عرصے کے بعد ان کو ہمدان منتقل کردیا گیا اور ان کے مدرسے کے سامنے ان کو شہید کردیا گیا ۔ عین القضات ہمدانی نے بیش بہا کتابیں لکھی ہیں جن میں تمہیدات اور حقائق القرآن خاص طور سے قابل ذکر ہیں.


متعلقہ تحریریں:

حکیم نظامی گنجوی، فارسی کا ایک بڑا شاعر

حکیم نظامی گنجوی، فارسی کا ایک بڑا شاعر (حصّہ دوّم)

عظیم مسلمان سا‏ئنسدان " ابو علی سینا "

خواجہ فرید الدین عطار