• صارفین کی تعداد :
  • 2714
  • 1/23/2008
  • تاريخ :

مولانا جلال الدین محمد بلخی

 

مولانا

5 جمادی الثانی

5 جمادی الثانی 672 ھ ق کو ایران کے ایک اہم ترین شاعر مولانا جلال الدین محمد بلخی نے جو مولانا کے نام سے معروف تھے موجودہ ترکی کے ایک شہر قونیہ میں وفات پائی ۔ قونیہ شہر قدیم زمانے میں ایران کا ہی حصہ تھا ۔ وہ 604 ھ ق میں موجودہ افغانستان کے شہر بلخ میں پیدا ہوئے تھے اور کچھ عرصے کے بعد وہ اپنے والد کے ساتھ قونیہ چلے گئے ۔ انہوں نے اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے حلب اور دمشق کا رخ کیا ۔ مولانا قونیہ واپس آکر وعظ و نصیحت اور درس و تدریس میں مشغول ہوگئے ۔ 642 ھ ق میں ان کی ملاقات اس وقت کے مشہور صوفی اور عارف شمس تبریزی سے ہوئی ۔ شمس تبریزی کی ملاقات نے مولانا کی روح میں ایک عظیم انقلاب پیدا کردیا اور فورا درس و تدریس کو چھوڑ کر تزکیۂ نفس اور اپنی جاویدانہ کتابوں کی تالیف میں معروف ہوگئے ۔ ان کی تالیفات میں مثنوی معنوی خاص طور سے قابل ذکر ہے جو چھے جلدوں پر مشتمل ہے ۔ مکتوبات مولانا، فیہ مافیہ اور رباعیات ان کی دیگر اہم تخلیقات ہیں ۔