چوتھی جمادی الثانی
4 جمادی الثانی 230 ھ ق کو عراق کے مشہور مورخ اور محدث ابن سعد واقدی (رح) نے وفات پائی ۔ انہوں نے شروع میں تاریخی روایات اور علم حدیث اپنے دور کے ممتاز اساتذہ سے حاصل کیا اور اس کے بعد اس زمانے کے مشہور مورخ محمد بن عمر واقدی کے درس میں شریک ہوئے اور ان کے ممتاز شاگردوں میں ان کا شمار ہوا ۔ اگرچہ ابن سعد نے اپنی تصانیف میں اپنے استاد کی تصانیف سے استفادہ کیا لیکن جس کتاب نے ان کا نام زندہ رکھاہے اور جس کی وجہ سے وہ مشہور ہوئے وہ ان کی نادر کتاب الطبقات الکبیر ہے ۔ اس کتاب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی حیات طیبہ کے بعد اصحاب پیغمبر اسلام ، اسلام کے دور اول کے علما اور اس زمانے کے علما کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے