29 محرم الحرام 903 ہجری قمری کو مشہور مورخ محمد ہروی کا ہرات میں انتقال ہوا
29 محرم الحرام 903 ہجری قمری کو مشہور مورخ محمد ہروی ہرات میں انتقال کرگئے ۔ وہ افغانستان کے شمالی شہر بلخ میں پیدا ہوئے تھے ،لیکن اپنی عمر کا زيادہ تر حصہ انہوں نے ہرات میں گذارا ۔محمد ہروی اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے دانشمند گورکانی وزير امیر علی شیر نوائی کے مقرّب رہے ، امیر علی شیر نوائی علما اور دانشوروں کا زيادہ احترام کرتے تھے ۔محمد ہروی کی مشہور تصنیف روضۃُ الصّفا ہے ،اس کتاب میں ابتدائے خلقت سے لےکر مصنّف کے دور تک کی تاریخ قلمبند کی گئی ہے ۔