27 محرّم سنہ 1306 ھ ق کو مشہورفقیہ آیت اللہ الحاج ملا علی کنی نے تہران میں وفات پائی
انہوں نے بہت لگن کے ساتھ عربی اور دینی علوم حاصل کئے ۔ ابتدائی تعلیم کے بعد وہ نجف اشرف چلے گئے جہاں سالہا سال تک تحقیق اور مطالعہ کیا اوردرجہ اجتہاد پر فائز ہوئے ۔ایران واپس آکر انہوں نے حکام کے انحراف کے خلاف آواز اٹھائی اوراس کےساتھ ساتھ متعدد کتابیں بھی تحریر کیں۔ان کی کتابوں میں” توضيح المسائل فی علم الدرایۃ و الرجال “ ”القضاء و الشہادات “ اور” تحقیقاتی در مسایل فقہی اسلام“ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔