• صارفین کی تعداد :
  • 3772
  • 1/15/2008
  • تاريخ :

محرّم الحرام کی ساتویں تاریخ

نیلوفر آبی

7 محرّم الحرام سنہ 1313 ھ ۔ق کو عالم اسلام کے ایک مرجع تقلید آیت اللہ سیّد ہادی میلانی رح عراق کے شہر نجف اشرف میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے بچپن سے ہی دینی تعلیم کا ناظرۂقرآن سے آ‏‏غاز کیا اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہی نجف کی اعلی دینی درسگاہ کے جدید علما سے کسب فیض کیا ۔آیت اللہ سیّد ہادی میلانی رح کو دینی علوم کے ماہر ہونے کے علاوہ فارسی اور عربی ادب میں بھی بہت مہارت تھی ۔ان کے درس میں بہت زیادہ شاگرد شرکت کیا کرتے تھے جن میں اکثر نے بلند علمی مقام حاصل کیا ۔آیت اللہ سیّد ہادی میلانی رح کی تصانیف میں محاضرات فی فقہ الامامیہ خاص طور پر سے قابل ذکر ہے ۔ یہ کتاب دس جلدوں پر مشتمل ہے ۔