• صارفین کی تعداد :
  • 4485
  • 1/15/2008
  • تاريخ :

دوسری محرّم الحرام

 

کاراون

دوسری محرّم سن  61   ھ۔ق کو نواسۂ رسول حضرت امام حسین (‏ع) اپنے خاندان اور ساتھیوں کے ہمراہ کربلا پہنچے ۔حضرت امام حسین (ع) نے اس سے کچھ عرصہ قبل ہی معاویہ کے بیٹے یزید کی جابرانہ حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی بیعت کرنے سے انکار کردیا تھا ۔28 رجب سنہ 60 ھ۔ق کو آپ (ع) نے مدینے سے مکے ہجرت کی اور پھر مکے کے تقدس کے پیش نظر 8 ذي الحجہ کو حج کو عمرے سے بدل کر کوفے کے لئے روانہ ہوئے ۔ کوفے کے لوگ اگر چہ ابتدا میں امام حسین (ع) کے حامی تھے اور انہوں نے ہی امام حسین (ع) کو اس شہر میں آنے کی دعوت دی تھی لیکن بعد میں یزید اور اس کے ظالم و جابر حاکم کوفہ کے خوف سے آپ (ع) کی حمایت سے منہ پھیر لیا ۔ حضرت امام حسین (ع) اور آپ (ع) کے ساتھیوں کو حرابن یزید ریاحی کے دستے نے آگے بڑھنے سے روک دیا اور امام حسین (ع) کا قافلہ کربلا میں خیمہ زن ہوگيا ۔ قابل ذکر ہے کہ حر دسویں محرم کو اپنے بیٹے ، بھائي اور غلام کے ساتھ آکر امام حسین (ع) سے مل گئے اور توبہ کرکے امام حسین (ع) اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ جام شہادت نوش کیا ۔