آیت اللہ رفسنجانی: مسلمان اختلافات کو ہوا دینے...
آیت اللہ رفسنجانی: مسلمان اختلافات کو ہوا دینے والے عناصر سے ہوشیار رہیںمجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کی سازشوں سے خبردار کیا ہے اطلاعات کے مطابق ہاشمی رفسنجانی نے تہران میں مصری امور کے نگراں دفتر کے سربراہ عبدالمجید الزیات سےملاقات میں کہا کہ اگر ایران ، مصر ، سعودی عرب اورشام ایک دوسرے کے ساتھ مل کر قدم بڑھائیں تو علاقے کے بہت سے مسائل خاص طور سے عراق ، لبنان اور فلسطین کے مسائل کوحل کرسکتے ہیں۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ اس وقت رچی جانے والی سازشوں میں ایک سازش مسلمانوں کے درمیان تفرقہ انگیزی اور شیعہ سنی کا مسئلہ اٹھانا ہے اوراس کے سد باب کے لئے علاقے کےممالک کوہوشیار رہنا چاہئے ۔
انہوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں کہا کہ ایٹمی توانائي سے پرامن مقاصد کے لئے استفادہ کرنا تمام ملکوں کاحق ہےاورایران اس بات کا مخالف نہیں ہے کہ علاقے کے ممالک ایٹمی توانائی سے استفادہ کریںعبدالمجید الزیات نے بھی اس ملاقات میں ایران مصر تعاون پرزوردیا اور علاقے میں شیعہ سنی اختلافات پھیلانے کی سازش اور عراق کے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر ایسے کسی اتحاد میں شرکت نہیں کرے گا جس کا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہو