رہبر معظم: انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کے اندر اسلام پر فخر و مباہات کرنےکی روح کودوبارہ زندہ کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےابن میثم بحرانی کی یاد میں منعقد ہونے والے دوسرے سمینار میں شریک اہلسنت اورشیعہ علماء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ عالم اسلام میں اتحاد اور یکجہتیایک اعلی ہدف اور مقصد ہے جس کو حاصل کیا جاسکتا ہے اور علماء کواس سلسلےمیں اپنی اہم ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے رہبر معظم نے فرمایا کہ علماء اسلام کو ہوشیار اور بیداررہنا چاہیےعوام کوصحیح سمت میں راستہ دکھانا چاہیے دشمنوں کے مکر و فریب کے جال اور وسواس میںگرفتار نہیں ہونا چاہیے اگر یہ اتحاد پیدا ہوجائے تو یہ اسلامی حکومتوں کاپشتیباں اور مدد گار ہوگا اور پھر اسلامی ممالک کو امریکہ اور برطانیہ کےخوف سے انکے دامن میں پناہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی رہبر معظم نے فرمایا کہعقائد اور فرقوں میں اختلاف ایک طبیعی امر ہے موجودہ دور میں سامراجیاور استعماری طاقتوں نے جہالت ،کج فہمی اور تعصبات سے بھر پور فائدہاٹھایا ہے ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد استعماری طاقتوںکی اسلام دشمنی میں مزید شدت آگئی ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ برطانیہ اس علاقے میں مسلمانوں کی صفوں میں اختلافاتڈالنے میں کافی مہارت رکھتا ہے لہذا استعماری طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کرنے والےبزرگ افراد نے ہمیشہ امت اسلامی کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر زوردیا ہے تاکہ سامراجیطاقتیں اختلافات کو امت اسلامی کے خلاف حربے کے طور پر استعمال نہ کرسکیںان بزرگ افراد میں حضرت امام خمینی (رہ) ، سید جمال الدین اسد آبادی، شیخ محمد عبدہ اور شرف الدین عاملی شامل ہیں رہبر معظم انقلاب اسلامینے عراق ، افغانستان ، پاکستان اور لبنان میں فتنہ اور فساد پھیلانے والی قوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہجو لوگ امت اسلامی کی صفوں میں اختلاف ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں وہ نہ شیعہ ہیںنہ سنی ہیں انھوں نے فرمایا کہ امریکی اور اسرائیلی جاسوسی ادارے عراقمیں اختلاف پیدا کرکے مسلمانوں کو ایکدوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوششکررہے ہیں اور عراق میں انھیں علاقوں میں زیادہ بحران بھی ہے جہاں امریکیفوجی تعینات ہیں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی کیکامیابی کے بعد امریکہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کو شیعی انقلابقراردینے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہیں مل سکی کیونکہ ایران کے اسلامی انقلاب کی بنیادیں توحید اور قرآن کریم پراستوار ہیں اور ایران کو اسلامی پرچم بلند کرنے اور اسلامی معارف نشر کرنےپرفخر ہے اور اس راہ میں ایران کو کامیابی بھی ملی ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ دشمنی نہیں ہے بلکہ ایرانکے اسلامی انقلاب سے دشمنی ہے اور اگر ایران کا اسلامی انقلاب فلسطین ،افغانستان اورلبنان کے مسلمانوں کی حمایت اور انکی مدد نہ کرتا تو دشمنوں کوبھی ایران سے کوئی سرو کار نہ ہوتا دشمن کی ان تمام ریشہ دوانیوں کے باوجودانقلاب اسلامی ایران نے مسلمانوں کے اندر اسلام پر فخر و مباہات کی روحکو دوبارہ زندہ کردیا ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ علامہ بحرانی ایک بزرگ متکلمتھے جنھوں نے نہج البلاغہ پر بہترین شرح بھی لکھی ہے اس ملاقات میں شیعہاور سنی دونوں مکاتب فکرکے بزرگ علماء موجود تھے