ایران اور ونزوئلا نے دو ارب ڈالر کے مشترکہ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے
ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز نے اعلان کیا ہے کہ تیل کی عالمی منڈی میں تیل کی اضافی مقدار کی وجہ سے اوپک کو تیل کی پیداوار میں کمی کرنا چاہیے ایرانی صدر احمدی نژاد اورونزویلا کے صدرہوگوشاویزنے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اجارہ داری کے خاتمے کے لئے دوسرے ممالک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں اس سے قبل دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے 2 ارب ڈالر کا مشترکہ فنڈ قائم کر نے کا اعلان کیا تھا ونزویلا کے صدر ہو گو شاویز نے ایرانی صدر سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ باہمی اقتصادی تعاون آزادی کا ذریعہ بنے گاانہوں نے اوپیک سے تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کا مطالبہ کیاہے ایرانی صدر اپنے وفد کے ہمراہ ونزویلا کے دارالحکومت کراکس پہنچے توان کا پر تپاک استقبال کیاگیادونوں صدورنے مذاکرات میں دوطرفہ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاواضح رہے کہ ایرانی صدر کا چار ماہ کے دوران لاطینی امریکا کا یہ دوسرا دورہ ہے