عراق میں سکیورٹی دستوں نے 47 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے
عراق میں تشدد کے مختلف واقعات کے دوران 7 افرادہلاک ہو گئے عراقی سکیورٹی دستوں نے 47 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے عراقی پولیس کے مطابق اسکندریہ میں فائرنگ کر کے تین شہریوں کو ہلاک کر دیا گیابیجی میں مسلح شخص نے دو افراد کو گولی مارنے کے بعد ان کی گاڑی چوری کر لی اسکندریہ میں پولیس کو 2 افراد کی لاشیں بھی ملیں ادھر امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی سکیورٹی دستوں نے فلوجہ سے 47 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے