• صارفین کی تعداد :
  • 1457
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

صدر احمدی نژاد لاطینی امریکہ کے تین ممالک کے دورے پر کل...

 

احمدی نژاد

صدر احمدی نژاد لاطینی امریکہ کے تین ممالک کے دورے پر کل رات روانہ ہوگئے ہیںایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ونزوئلا، نیکاراگوا اور ایکواڈور کے سفر پر تہران سے روانہ ہوگئے ہیں وہ سفر کے پہلے مرحلے میں ونزوئلا کے دارالحکومت کراکاس میں ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز کے ساتھ ملاقات کریں گے صدر احمدی نژاد کو مہرآباد ائرپورٹ پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ محمدی گلپائگانی ، نائب صدر پرویز داؤدی ، علی سعید لو ، ڈاکٹر الہام اور دیگر اعلی حکام نے خدا حافظ کیا وزیر خارجہ منوچہر متکی ، لیبراور سماجی امور کے وزیر سید محمد جہرمی اور سیاسی شعبہ میں نائب وزیر داخلہ سید مجتبی ثمرہ ہاشمی اور دیگر اعلی حکام اس سفر میں صدر کے ہمراہ ہیں صدر نے مہرآباد ایئر پورٹ پر نامہ نگاروں سے مختصر خطاب میں سفر کے اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سفر کے دوران تینوں ممالک کے سربراہوں اور اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی روابط کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کریں گے اور سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر گفتگو کریں گے